معاشی استحصال کیا ہے
معاشی استحصال کیا ہے
معاشی استحصال نجی تعلقات میں جبر اور کنٹرول کی ایک قسم ہے۔ معاشی استحصال جبر پر مبنی رویے کا حصہ ہے، جو متاثرہ شخص کو معاشی طور پر اپنے پارٹنر کا محتاج بنا دیتا ہے۔ سابقہ تحقیق نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ جب معاشی استحصال موجود ہوتا ہے تو، استحصال کی کسی دوسری شکل کا امکان بھی موجود ہوتا ہے، جس میں جسمانی، جبری، جذباتی، یا جنسی نوعیت کا استحصال شامل ہو سکتا ہے۔ معاشی استحصال نجی پارٹنر کے تشدد کی ایک منفرد شکل ہے۔ معاشی استحصال کے نتیجے میں کسی شخص کے لیے اپنے تعلق کو چھوڑنے کی اہلیت محدود ہو سکتی ہے۔ معاشی استحصال کسی جوڑے کی علیحدگی کے بعد بھی جاری رہ سکتا ہے۔ تمام اصناف، جنسوں، مذاہب، نسلوں اور سماجی اقتصادی سطحوں کے لوگ معاشی استحصال کا سامنا کرتے ہیں۔
- 15-64 سال کی عمروں کے درمیان 19% کینیڈین شہریوں نے ایک ہی وقت میں کسی نجی پارٹنر کی جانب سے جذباتی یا مالی استحصال کا شکار ہونے کی اطلاع دی۔
- رہائشی سہولیات میں قیام پذیر افراد میں سے 51% لوگوں نے مالی استحصال کا شکار ہونے کی اطلاع دی۔
- گریٹر اوٹاوا کے علاقے میں CCFWE کے تحقیقی مطالعے میں بیان کیا گیا ہے کہ گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی 95% خواتین کے مالی اور معاشی استحصال کا شکار ہونے کا امکان بھی موجود تھا۔
- CCFWE کے قومی مطالعے میں بیان کیا گیا کہ 46% جواب دہندگان نے کام کی جگہ پر ہراسانی اور دخل اندازی کا سامنا کیا، 52% نے اطلاع دی کہ ان کے پارٹنر نے رقم کے خرچ کی تفصیل کے متعلق جاننے کا تقاضا کیا تھا، اور 51% نے اطلاع دی کہ ان کے پارٹنرز اس رقم کو غلط خرچ کر رہے تھے کہ جو بلز کے لیے رکھی گئی تھی۔
کنٹرول کرنے کا طریقہ کار
گھریلو تشدد کے ایک وسیع تر حصے کے طور پر، جس میں زبانی، جذباتی، جسمانی اور جنسی استحصال بھی شامل ہو سکتا ہے، معاشی استحصال کو اکثر کنٹرول کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
مالی وسائل تک متاثرہ فرد کی رسائی محدود ہونے کی وجہ سے، ان کے لیے استحصال پر مبنی یا پرتشدد تعلق کو ترک کرنے کے امکانات محدود ہو جاتے ہیں۔
بدسلوکی کرنے والے افراد گھریلو تشدد کی دیگر شکلوں کے ساتھ معاشی استحصال کو درج ذیل طریقوں سے استعمال کر سکتے ہیں:
- پیسے حاصل کرنے کے لیے، جسمانی طاقت یا تشدد کی دھمکی کو استعمال کرنا
- جنسی سرگرمی کے لیے رقم فراہم کرنا
- ٹیلی فون، گاڑی یا نقل و حرکت تک رسائی کو کنٹرول کرنا
- کسی کو دوستوں اور اہل خانہ سے الگ کرنا
- کسی کو مالی معاونت کے بغیر گھر سے باہر نکالنے کی دھمکی دینا
- کسی کی مالی صورتحال کا فائدہ اٹھانا
- وسائل کو ضائع کرنا یا انہیں گھر سے دور لے جانا
- متاثرہ فرد کو مورد الزام ٹھہرانا کہ وہ پیسے سنبھالنے کی صلاحیت سے عاری ہے
- کسی کے گھر کا سامان خراب کرنا
تمام نسلیں، قومیتیں، صلاحیتیں، اور جنسی رجحانات معاشی استحصال کا شکار ہو سکتے ہیں۔ شکل 1 میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ کس طرح معاشی استحصال کو کسی اور شخص پر جبر اور کنٹرول نافذ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:
معاشی طاقت اور کنٹرول کا سلسلہ
[بمع اجازت منجانب: گھریلو استحصال کا تصفیہ پروگرام (Domestic Abuse Intervention Program), 202 East Superior Street, Duluth, Minnesota 55802, 218-722-2781 www.theduluthmodel.org]
معاشی استحصال کے حربے
وہ رویے جو متاثرہ فرد کے لیے وسائل کا حصول، استعمال اور حفاظت مشکل بنا دیتے ہیں، جس سے ان کی مالیاتی سکیورٹی اور خود مختاری خطرے کی زد میں آ جاتی ہے۔
حربے
- بچوں کی نگہداشت، نقل و حمل، یا کسی کی ملازمت میں رخنہ ڈالنا
- آپ کو کام پر تنگ کرنا- بہت زیادہ فون کالز کرنا، بنا بتائے اور بن بلائے آن وارد ہونا
- ملازمت کے حصول سے انکار کرنا اور تمام پیسے خرچ کرنا
- آپ کو خاندان کی مالیاتی منصوبہ بندی سے خارج کرنا
- آپ کو خاندان کے مالی وسائل تک رسائی کی اجازت نہ دینا
- آپ کو رقم مانگنے پر مجبور کرنا یا آپ کی رقم اینٹھ لینا
- تمام خریداریوں کی رسیدیں دیکھنے کا تقاضا کرنا
- مالیاتی معلومات تک آپ کی رسائی کو کنٹرول کرنا
- آپ کو دوسروں کے ساتھ پیسے سے متعلق بات چیت کی اجازت نہ دینا
- آپ کو اپنے نام پر اکاؤنٹس رکھنے سے روکنا
- آپ کو آپ کے نام پر کریڈٹ کارڈز یا بینک اکاؤنٹس رکھنے کے لیے مجبور کرنا اور تمام پیسے خرچ کر دینا اور بعد میں ادائیگی سے انکار کرنا
- آپ کے کمائے گئے پیسے کی مقدار کا مذاق بنانا اور گھر میں آپ کی خدمات کی تحقیر کرنا
- چونکہ آپ کم پیسے کماتے/کماتی ہیں یا گھر کے ”کفیل“ نہیں ہیں اس لیے آپ سے ایک مخصوص انداز میں برتاؤ کی توقع رکھنا
- آپ کو انگریزی یا فرانسیسی زبان سیکھنے سے روکنا
- آپ کو اس صورت میں کام پر مجبور کرنا جبکہ آپ کے پاس کینیڈا میں کام کا اجازت نامہ یا کام کی اجازت نہ ہو
- اگر آپ کام کے اجازت نامے کے بغیر کام کرتے/کرتی ہیں تو اس بارے میں پولیس کو آپ کی شکایت کرنے کی دھمکی دینا
- وہ پیسے لینا جو آپ اپنے خاندان کو واپس گھر بھیجنے کے لیے جمع کر رہے ہیں
- آپ کو انگریزی/فرانسیسی زبان میں ایسے کاغذات پر دستخط کرنے کو مجبور کرنا جو آپ نہیں سمجھتے۔ مثال کے طور پر، عدالتی کاغذ یا امیگریشن کے کاغذات
مالی استحصال سے کیا مراد ہے؟
مالی استحصال اس وقت واقع ہوتا ہے جب کوئی پارٹنر آپ کے (یا خاندانی) پیسے کو استعمال یا غلط طور پر استعمال کرتا/کرتی ہے۔ یہ آپ کی اجازت یا علم میں لائے بغیر ہو سکتا ہے۔ مالی استحصال میں بغیر اجازت کے کریڈٹ کارڈز کا استعمال، اپنے پارٹنر کے نام پر معاہداتی فرائض (جیسے قرض، کریڈٹ یا رہن) تفویض کرنا اور خاندانی اثاثوں کے ساتھ جوا کھیلنا شامل ہو سکتا ہے۔
معاشی اور مالی استحصال دونوں کے نتیجے میں اکثر بچ جانے والے متاثرین اپنے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کے بغیر، خوراک اور لباس جیسے بنیادی ضروریات حاصل کرنے کے قابل نہیں رہتے، اور انہیں کسی بھی قسم کی ذاتی آمدن تک رسائی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ بدسلوکی کرنے والے پارٹنرز کی جانب سے قرضے چڑھ چکے ہوتے ہیں۔
مالیاتی اور معاشی استحصال میں فرق
معاشی استحصال کی مثالوں میں ایسے رویے شامل ہیں جو کسی فرد کے وسائل کو کنٹرول، استحصال کرتے ہیں یا انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ وہ اس فرد کی خود مختاری اور آزادی کو محدود کرتے ہیں۔
معاشی استحصال میں متعدد اقسام کے ایسے رویے شامل ہیں جو ملازمت، خوراک، ادویات اور رہائش کو متاثر کرتے ہیں، جبکہ اس کے مقابلے میں مالی استحصال عام طور پر محض پیسے پر مرتکز ہوتا ہے۔
معاشی اور مالی استحصال دونوں کے نتیجے میں اکثر متاثرین اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس تک رسائی کے بغیر، خوراک اور لباس جیسی بنیادی ضروریات حاصل کرنے کے قابل نہیں رہتے، اور انہیں کسی بھی قسم کی ذاتی آمدن تک رسائی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ بدسلوکی کرنے والے پارٹنرز کی جانب سے قرض چڑھ چکا ہوتا ہے۔
معاشی استحصال سے کیا مراد ہے؟
اس وقت واقع ہوتا ہے جب آپ کا پارٹنر متاثرہ فرد کے کریڈٹ یا مالی وسائل کو دانستہ طور پر نقصان پہنچاتا ہے۔
حربے
- پیسے، چیکس، یا بینک/کریڈٹ کارڈ چوری کرنا
- متاثرہ فرد کی اجازت کے بغیر اس کے لائن آف کریڈٹ کو کھولنا یا استعمال کرنا
- بلز کی ادائیگی سے انکار کرنا یا متاثرہ فرد یا اس کے بچوں کے نام پر بلز عائد کرنا
- مشترکہ کمائی کے پیسے سے جوا کھیلنا
ملازمت میں رخنہ ڈالنے سے کیا مراد ہے؟
متاثرہ فرد کو روکنا، حوصلہ شکنی کرنا یا بڑھ چڑھ کر دخل اندازی کرنا
حربے
- متاثرہ فرد کو روکنا، حوصلہ شکنی کرنا یا بڑھ چڑھ کر دخل اندازی کرنا
- متاثرہ فرد کو ان کی ملازمت پر ہراساں کرنا
- آمدنی کی معاونت کو روکنا جیسے بچے کی معاونت، عوامی امداد، یا معذوری کی ادائیگیاں
معاشی استحصال کیا ہے؟
ایسا اس وقت ہوتا ہے جب وہ مجرم متاثرہ فرد کی مالی فیصلے کرنے کی استعداد کو محدود کر دیتا ہے اور انہیں خاندان کے مالی معاملات کے بارے میں جاننے سے روکتا ہے۔
حربے
- مالیاتی وسائل تک متاثرہ فرد کی رسائی کو کنٹرول اور محدود کرنا
- کھانے، لباس اور/یا علاج معالجے جیسی ضروریات تک متاثرہ فرد کو رسائی دینے سے انکار کرنا
- آپ کا پارٹنر آپ کے پیسے خرچ کرنے کی تفصیلات کو ٹریک کرتا/کرتی ہے – مثال کے طور پر وہ سودا سلف کی خریداری کے بعد آپ سے رسیدوں کا تقاضا کرتا/کرتی ہے
- پارٹنر کو مشترکہ بینک اکاؤںٹس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت نہ دینا
- مشترکہ ملکیت میں موجود اثاثوں اور جائیداد کے بارے میں غلط بیانی کرنا
معاشی استحصال اگر علیحدگی کے بعد ہو تو اس کی کیا صورتیں ہوتی ہیں؟
جب کوئی شخص بدسلوکی پر مبنی تعلق کو ترک کر دیتا ہے تو جسمانی یا جنسی تشدد کے برعکس، معاشی استحصال اس کے بعد بھی بہت طویل عرصے تک جاری رہ سکتا ہے۔ سابقہ پارٹنر کی طرف سے استحصال کا جاری خوف دھمکی آمیز حربوں، ہراسانی اور جبر کی بنیاد پر ظالمانہ قرض کا باعث بن سکتا ہے۔ بدسلوکی کرنے والے پارٹنرز تعلق ختم ہونے کے بعد بھی، کنٹرول کرنے والے رویے اختیار کرتے ہوئے کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
ان حربوں میں شامل ہیں:
- سہولتی اکاؤنٹس اور دیگر بلز سے پارٹنر کا نام ختم کرنے سے انکار کرنا
- بچ جانے والے افراد کے اخراجات بڑھانے کے لیے دانستہ طور پر طلاق کے عمل کو طویل کرنا
- بہت زیادہ قرضے لینا تاکہ ازدواجی یا بچے کی معاونت کے لیے ادائیگی کرنے سے بچ سکیں
- ایسے مشترکہ اکاؤنٹس یا کریڈٹ پر مزید قرض کا جمع ہونا جس کے لیے دونوں فریق مشترکہ طور پر ذمہ دار ہیں
- ان کی ذاتی دستاویزات کو اپنے قبضے میں لینا (مثال کے طور پر ویزے، پاسپورٹس، اور پیدائش کے سرٹیفکیٹس۔
- مشترکہ معاشی وسائل تک رسائی کو روکنا
- مشترکہ مالیاتی پراڈکٹس کے ضمن میں شرائط طے کرنے سے انکار کرنا
- مالی وسائل چھپانے کے لیے دوسروں کے بینک اکاؤنٹس کو استعمال کرنا
- مشترکہ اکاؤنٹس/سیونگز/بچوں کی سیونگز سے تمام رقم نکلوا لینا
- اپنے اثاثوں کی حفاظت کے لیے قانون میں ’سقم‘ استعمال کرنا
- مالیاتی وسائل ہونے کے باوجود بچے کی معاونت کی مد میں ادائیگی سے انکار کرنا
- اصل آمدن بتانے سے انکار کرنا/چھپانا
- خاندان کے فرد کے نام پر اثاثے چھپانا
علیحدگی کے بعد معاشی طاقت اور کنٹرول کا دائرہ کار
[جین گلنسکی (Jenn Glinski) کی جانب سے تیار کردہ، یونیورسٹی آف گلاسگو (2021)۔ یہ وسیلہ یونیورسٹی آف گلاسگو کی PHD امیدوار جین گلنسکی کے تحقیقی نتائج پر مبنی ہے، جو فی الوقت اپنا تھیسز مکمل کر رہی ہیں۔ ٹونی مامو (Tony Mamo) کی جانب سے اظہاری ڈیزائن۔ اصل طاقت اور کنٹرول کے سلسلے کی مطابقت پذیری، گھریلو استحصال کے تصفیہ پروگرامز سے منظور شدہ، www.TheDuluthModel.org]
معاشی استحصال کے اثرات کیا ہیں؟
خواتین کے لیے معاشی استحصال کے تجربات اور ان کی زندگیوں پر ان تجربات کے اثرات متنوع اور پیچیدہ نوعیت کے ہیں۔ یہ اثرات جسمانی، جذباتی، ذہنی اور معاشی ہو سکتے ہیں۔
جذباتی اور ذہنی اثر:
شماریات کینیڈا کی جانب سے 2019 میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، نجی پارٹنر کے تشدد (IPV) کے متاثرین کی پناہ گاہوں میں موجود کم از کم 50% خواتین ایسی ہیں جو معاشی استحصال کا شکار بھی ہو چکی ہیں۔ یہ نفسیاتی جبر کا ایک ایسا طریقہ ہے جو متاثرین کو دہشت زدہ، لاچار اور ذہنی طور پر بیمار کر دیتا ہے۔ IPV کی دیگر شکلوں کے برعکس، معاشی استحصال عام طور پر تعلق ختم ہونے کے بعد بھی طویل عرصے تک جاری رہتا ہے۔ چونکہ پیسے کے متعلق بات چیت کو ہمیشہ سے ممنوعہ قسم کی حیثیت حاصل ہے، اس لیے اس قسم کے استحصال کے متعلق سب سے کم گفتگو ہوتی ہے۔
جن متاثرین کو معاشی لحاظ سے کنٹرول کیا جاتا ہے اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں انہیں ایسا محسوس ہو گا کہ گویا کبھی بھی خاطر خواہ پیسا نہیں ہو گا۔ جس کے نتیجے میں، زیادہ مقدار میں بے چینی، خوف اور تناؤ کی کیفیت کا غلبہ رہتا ہے، جو متاثرین سے زیادہ غیر دانشمندانہ فیصلے کروانے کا سبب بنتی ہے، یا طویل مدتی مالیاتی حل تلاش کرنے میں ناکامی کی وجہ بنتی ہے۔ معاشی استحصال متاثرین کی ذہنی صحت پر بھی منفرد اثرات مرتب کرتا ہے۔ معاشی استحصال کا سامنا کرنے والے تعلقات میں بعد از صدمہ تناؤ کا عارضہ 7 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ معاشی استحصال بدسلوکی پر مبنی تعلق میں موجود خواتین کے لیے خودکشی کی کوششوں کا مضبوط ترین اشارہ بھی ہے۔ استحصال احساس کمتری کا ایک سبب بھی بنتا ہے۔
معاشی اثر: غربت، بے گھری، قرض، کریڈٹ کا نقصان، اور دیوالیہ پن۔ معاشی استحصال متاثرہ فرد کی مالی سکیورٹی پر دیرپا اثر مرتب کر سکتا ہے۔ ضروری نہیں کہ یہ تعلق ختم ہونے کے بعد ختم ہو جائے۔ یہ اثرات مالی بحالی اور معاشی خود مختاری کے عمل کو موخر کر سکتے ہیں۔ تعلیم اور ملازمت میں مداخلت کی وجہ سے ملازمت تلاش کرنا یا اسے برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔ علیحدگی کے بعد، بدسلوکی کرنے والا فرد عائلی قانون اور بچوں کی معاونت کو متاثرہ فرد کی مالی سکیورٹی اور آزادی کو کنٹرول کرنے اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔ مزید برآں، متاثرین کو ان کے سابق پارٹنر کی طرف سے اٹھائے گئے قرضوں کے لیے بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، جس سے ان کے لیے موزوں رہائش تلاش کرنا، گاڑی کا قرض حاصل کرنا، اور روزمرہ کے اخراجات کی ادائیگی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ معاشی استحصال متاثرین کی عمر بھر کے لیے ایک طویل معاشی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ بعض لوگ بے گھر، بے روزگار اور وسائل تک رسائی سے قاصر رہ جاتے ہیں تاکہ نئے سرے سے اپنی زندگی شروع کر سکیں۔ اس کے نتیجے میں عین ممکن ہے کہ متاثرہ فرد کو متوقع وقت سے زیادہ عرصے تک بدسلوکی کرنے والے پارٹنر کے ساتھ رہنا پڑے، جس کی وجہ سے مزید نقصان ہوتا ہے۔
گھریلو/خاندانی تشدد سے کیا مراد ہے؟
گھریلو تشدد بہت سے افراد، خاص طور پر خواتین کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ بدسلوکی پر مبنی تعلق کی علامات کو پہچانیں۔ نجی پارٹنر کا تشدد (IPV)، جو گھریلو تشدد بھی کہلاتا ہے، وہ نجی پارٹنرز کے مابین پیش آتا ہے۔ گھریلو تشدد کی بہت سی مختلف قسمیں ہیں، جس میں جسمانی، جذباتی، اور جنسی استحصال کے ساتھ ساتھ بدسلوکی کی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔ کوئی بھی شخص کسی پارٹنر کی جانب سے استحصال کا شکار ہو سکتا ہے، لیکن گھریلو تشدد کے سب سے عام متاثرین خواتین ہوتی ہیں۔ مخالف جنسی اور یکساں جنسی دونوں طرح کے تعلقات میں گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بدسلوکی پر مبنی تعلقات میں، طاقت اور کنٹرول کا عدم توازن موجود ہوتا ہے۔ بدسلوکی کرنے والا فرد کسی پارٹنر پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے، دھمکی آمیز اور تکلیف دہ الفاظ اور حرکات کو استعمال کرتا ہے۔
ابتداء میں، ہو سکتا ہے گھریلو تشدد کی شناخت بآسانی نہ ہو سکے۔ عام طور پر بدسلوکی رفتہ رفتہ شروع ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ ابتر ہو جاتی ہے، گو کہ بعض تعلقات ابتداء ہی سے واضح بدسلوکی پر مبنی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کسی ایسے فرد سے تعلق میں ہیں جو درج ذیل میں سے کوئی بھی کام کرتا/کرتی ہے تو آپ استحصال کا شکار ہو سکتے ہیں:
- آپ کو برے القاب سے پکارے، آپ کی توہین کرے، یا آپ کی تحقیر کرے
- آپ کو اسکول یا کام پر جانے یا اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ملاقات سے روکے یا حوصلہ شکنی کرے
- اس چیز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے کہ آپ پیسے کیسے خرچ کرتے ہیں، آپ کہاں جاتے ہیں، آپ کون سی ادویات لیتے ہیں، یا آپ کا لباس کیسا ہے
- حاسدانہ یا بالادست برتاؤ کرے یا آپ پر مسلسل بے وفائی کے الزامات عائد کرے
- شراب پیتے یا منشیات استعمال کرتے وقت غصہ کرے
- آپ کو تشدد یا اسلحے سے خوفزدہ کرے
- آپ کو، آپ کے بچوں یا آپ کے پالتو جانوروں کو مارے، ٹھوکر لگائے، دھکا دے، تھپڑ مارے، گلا گھونٹے یا کسی دوسری صورت میں تکلیف پہنچائے
- آپ کی مرضی کے خلاف آپ کو جنسی تعلق قائم کرنے یا جنسی سرگرمیوں میں مشغول ہونے پر مجبور کرے
- اپنے پرتشدد رویے کا ذمہ دار آپ کو ٹھہرائے یا آپ کو بتائے کہ آپ اسی لائق ہیں
اگر آپ ایک ہی جنس کے کسی فرد کے ساتھ تعلقات میں ہیں یا اگر آپ دو جنسی رجحان کے حامل یا مخنث ہیں، تو آپ اس صورت میں بھی استحصال کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس تناظر میں استحصال کی کچھ مثالیں یہاں بیان کی گئی ہیں:
- آپ کے جنسی رجحان یا صنفی شناخت کے بارے میں آپ کے دوستوں، خاندان، ساتھی کارکنوں، یا کمیونٹی کے اراکین کو بتانے کی دھمکی دے
- آپ کو ایسا کہے کہ حکام آپ کے جنسی رجحان یا صنفی شناخت کے نتیجے میں آپ کی مدد نہیں کریں گے
- آپ کے جنسی رجحان یا صنفی شناخت پر سوال اٹھاتے ہوئے استحصال پر جواز پیش کرئے
ٹیکنالوجی سے سہولت یافتہ نجی پارٹنر کا تشدد (IPV)
سیل فون یا کمپیوٹر جیسی ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت بدسلوکی پر مبنی تعلقات میں موجود افراد کے لیے نہایت اہم ہو سکتی ہے۔ ان ٹولز تک رسائی حاصل کرنا افراد کے لیے ضروری ہے تاکہ بچ جانے والے افراد دوستوں، خاندان اور ذہنی صحت کی سروسز سے معاونت حاصل کر سکیں۔
یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ موجودہ یا سابق پارٹنرز غلط مقصد کے ساتھ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں، تاکہ متاثرین سے بدسلوکی، بدتمیزی کر سکیں اور انہیں کنٹرول کر سکیں۔ یہ کسی شخص کے علم میں لائے بغیر کسی شخص کی مواصلات اور سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
انتباہی علامات
ٹیکنالوجی سے سہولت یافتہ استحصال کی کچھ انتباہی علامات میں درج ذیل شامل ہیں:
- کوئی شخص آپ کی آن لائن سرگرمیوں سے بظاہر واقف معلوم ہوتا/ہوتی ہے جبکہ عمومی حالات میں اس کو ان معلومات تک رسائی حاصل نہیں ہوتی۔
- وہ آپ اور آپ کے بچوں کی موجودگی کی جگہ سے واقف ہے یا جہاں آپ ہیں وہاں غیر متوقع طور پر آ جاتا/جاتی ہے
- نجی گفتگو، پیغامات، یا ای میلز میں بیان کردہ معلومات سے واقف ہے
- اسے آپ کے فون یا کمپیوٹر تک رسائی حاصل ہے یا پاس ورڈز یا پن کوڈز کی درخواست کرتا/کرتی ہے
- اگر کسی موجودہ یا سابق پارٹنر کو متاثرہ فرد کے فون تک رسائی حاصل ہے، تو وہ کال لاگز، ای میلز، ٹیکسٹس، براؤزر کی ہسٹریز بھی دیکھ سکتے ہیں اور ڈیوائس پر اسپائی ویئر کو لوڈ کر سکتے ہیں
یہاں خود سے پوچھنے کے لیے چند ایسے سوالات موجود ہیں جو یہ شناخت کرنے میں مدد کر سکتے ہیں کہ آیا معاشی استحصال واقع ہو رہا ہے یا شروع ہو سکتا ہے:
- کیا آپ کے پاس ورڈز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے یا کیا آپ کے آن لائن اکاؤنٹس میں سے کسی تک اچانک رسائی پر پابندی لگا دی گئی ہے؟
- کیا آپ کو غیر متوقع طور پر کمپیوٹر یا فون دیا گیا ہے یا آپ کی ڈیوائسز کو ٹھیک کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں؟
- کیا آپ کے بچوں کو نئے الیکٹرانک گفٹس دیے گئے ہیں اور آپ کا سابق پارٹنر اس بات پر مصر ہے کہ بچے آپ کی دیکھ بھال میں واپس آنے پر اسی ڈیوائس کو اپنے ساتھ لے کر جائیں گے اور استعمال کریں گے؟ بعض اوقات علیحدگی کی صورت میں بچے کو مقام کا سراغ لگانے والا فون دیا جاتا ہے
- کیا آپ کو اجنبی افراد یا نامعلوم ارسال کنندگان کی جانب سے بدسلوکی پر مبنی ای میلز، پیغامات یا ٹیکسٹس موصول ہو رہے ہیں؟
اگر آپ نے مذکورہ بالا میں سے کسی کا جواب ہاں میں دیا ہے اور آپ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، تو ذیل میں تجاویز کی ایک فہرست ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے وقت اپنی حفاظت کو کیسے برقرار رکھا جائے اور متعدد معاونتی سروسز کے لیے رابطے کی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
اپنا تحفظ کیسے کریں:
تمام ڈیوائسز پر،, مضبوط پاس ورڈز سیٹ کریں (جو کہ ہندسوں، حروف، اور علامتوں کا مجموعہ ہوں یا پنز کی صورت میں ہندسوں کا غیر واضح مجموعہ ہوں۔ یہ تجویز دی جاتی ہے کہ پیدائش کے سالوں، سالگرہ، یا جانے پہچانے ناموں کو عددی فارمیٹ میں پن کے طور پر استعمال نہ کریں)، مقام کی سروسز کو بند کر دیں، ایک محفوظ ڈیوائس جیسے کہ پری پیڈ فون استعمال کرنے پر غور کریں اور اینٹی اسپائی ویئر، اینٹی وائرس، یا اینٹی میلویئر تحفظ انسٹال کریں۔ اس کا اطلاق بچوں کے زیر استعمال ڈیوائسز سمیت، تمام ڈیوائسز پر ہوتا ہے۔
انٹرنیٹ براؤز کرتے وقت: نجی براؤزنگ کا آپشن استعمال کریں، اپنی براؤزنگ ہسٹری کو حذف کریں، اور اگر آپ گھر پر انٹرنیٹ استعمال نہیں کر سکتے تو کسی قابل اعتماد دوست کے گھر، انٹرنیٹ کیفے یا لائبریری جیسی محفوظ جگہ پر انٹرنیٹ استعمال کریں۔
ای میل تخلیق اور استعمال کرتے وقت: ایک نیا ای میل ایڈریس تخلیق کریں جس میں آپ کا اصل نام استعمال نہ کیا گیا ہو، یا کسی اعتماد یافتہ دوست یا خاندان کے فرد کا اکاؤنٹ استعمال کریں۔ اگر آپ کو بینک اکاؤنٹ سیٹ اپ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس صورت میں یہ حفاظتی منصوبہ بندی کے لیے ضروری ہے۔ منسلکات کھولتے وقت یا ایسے ارسال کنندگان کی ای میلز میں موجود لنکس پر کلک کرتے وقت بھی محتاط رہیں کہ جنہیں آپ نہیں جانتے۔
سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت: قابل شناخت معلومات پوسٹ کرنے سے گریز کریں، جس میں آپ کی ذاتی یا آپ کے بچوں کی تصاویر شامل ہیں۔ نامعلوم یا معاندانہ رویے کے حامل لوگوں کو بلاک کر دیں، اور اپنے اکاؤنٹس پر اعلیٰ ترین سطح کی سکیورٹی اور رازداری کی ترتیبات کو استعمال کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی پوسٹس صرف آپ کے منتخب کردہ لوگ ہی دیکھتے ہیں۔ صرف ایسے ’دوستوں‘ کو شامل کریں جن کے متعلق آپ کو اعتماد ہو کہ وہ آپ کے سابق پارٹنر سے مواصلت نہیں کرتے۔ سیٹنگز میں جائیں اور مقام کی سروسز کو ایپ تک رسائی حاصل کرنے سے غیر فعال کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ کے مقام کو شیئر نہیں کیا گیا ہے۔
اس بارے میں جاننا دشوار اور خوفناک ہو سکتا ہے کہ کہاں سے مدد حاصل کرنی ہے، کون سے اختیارات موجود ہیں، اور کسی بدسلوکی کرنے والے شخص یا صورت حال سے ممکنہ طور پر کیسے بچنا ہے۔ یہ جاننا اہم ہے کہ وسائل اور معاونت تک رسائی کے سلسلے میں کئی اختیارات موجود ہیں اور آن لائن اختیارات معاونت تک رسائی کو آسان بنا سکتے ہیں، ان کو استعمال کرتے وقت آپ کی رازداری اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کچھ ضروری باتیں بھی موجود ہیں۔
Enter your PIN
ڈهونڈنا

Trending Interiors: beige tones

Family Style Jollof Rice for your next gathering
Easy To-Go Breakfast

Fun DIY Packaging for your next big event

10 MUST TRY recipes for a gathering with friends

Top travel destinations for backpackers

EASY: Follow Along Sweater Pattern

Cozy Chunky Knits Catalogue
DIY Event Decor: Beginner

Minimalism Decor Trend 2023
Couches for every type of living room