ٹیکسز، کریڈٹ اور مالیاتی وظائف
ٹیکس کے ان فوائد کے حوالے سے پریشان ہیں جو آپ کے/کی پارٹنر یا شریک حیات کے ساتھ فائل کیے گئے تھے؟
آپ کو کینیڈا ریونیو ایجنسی (CRA) سے معلومات کی فراہمی یا CRA سے معلومات کا تقاضا کرنے کے سلسلے میں بدسلوکی کرنے والے فرد سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
کینیڈین ریونیو ایجنسی (CRA) وہ مرکزی ایجنسی ہے جو وفاقی ٹیکسز، فوائد اور کریڈٹس کا انتظام کرتی ہے۔ CRA ان منفرد چیلنجز کو تسلیم کرتی ہے جو بچ جانے والے متاثرین کو بدسلوکی پر مبنی تعلقات سے نجات حاصل کرتے وقت درپیش ہوتے ہیں اور یہ ان کی صورت حال کے پیش نظر سہولیات کی پیشکش کرتی ہے۔ پ مزید معلومات کے لیے 1-800-387-1193 پر کال کر سکتے ہیں۔
علیحدگی کے بعد، متاثرہ شخص کو درج ذیل امور کے لیے CRA سے رابطہ کرنا چاہیئے
- اپنی علیحدگی اور اپنی زیر کفالت موجود کسی فرد کے متعلق CRA کو جلد از جلد مطلع کریں
- اپنے CRA اکاؤنٹ پر ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کریں
CRA کو ضروری کاغذات فراہم کرنے کے حوالے سے آپ کو کسی بھی صورت میں بدسلوکی کرنے والے پارٹنر سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اگر بصورت دیگر آپ مطلوبہ معلومات حاصل نہیں کرسکتے ہیں، تو CRA متبادل دستاویزات تجویز کرے گی جو اس کے برعکس فراہم کی جا سکتی ہیں، بشمول:
- پولیس رپورٹ کی ایک کاپی، حکم امتناع، تحفظ کا حکم نامہ یا
- کسی قابل اعتماد فریق ثالث جیسے کہ پناہ گاہ (بصورت دیگر مذہبی رہنما، بینڈ کونسل وغیرہ کا رکن بھی ہو سکتا ہے) کی طرف سے معاونتی خط جو پناہ گاہ میں بچ جانے والے متاثرہ فرد (اور بچوں) کے قیام کی تصدیق کرے مزید جانیں
اگر آپ پہلے ہی بچوں کے فوائد اور دیگر کریڈٹس حاصل کر چکے ہیں، تو آپ کو اپنے پتے، اکاؤنٹ، اور ازدواجی حیثیت میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کے بارے میں فوری طور پر CRA کو مطلع کرنا چاہیئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو بدستور ادائیگیاں موصول ہوتی رہیں۔
پن نمبر یا پاس ورڈ تبدیل کریں:
اگر متاثرہ شخص کو اپنے CRA کے MyAccount تک رسائی کی تفصیلات معلوم ہوں، تو انہیں فوری طور پر پاس ورڈ اور متعلقہ ای میل ایڈریس تبدیل کر لینا چاہیئے تاکہ بدسلوکی کرنے والا فرد اکاؤنٹ تک مزید رسائی حاصل نہ کر سکے۔
ڈاک کا پتہ:
خاص طور پر اگر بچ جانے والے فرد کو CRA کے فوائد بذریعہ ڈاک موصول ہوتے ہیں، تو ایجنسی کو پتے کی تبدیلی سے آگاہ کرنا ازحد ضروری ہے۔ کسی پناہ گاہ یا متبادل رہائش گاہ جیسا عارضی پتہ قابل قبول ہے۔ براہ راست ڈپازٹ کو استعمال کرتے وقت بھی، CRA کو اس تبدیلی سے آگاہ کرنا چاہیئے۔
براہ راست ڈپازٹ:
اگر فوائد براہ راست مشترکہ اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کیے جاتے ہیں، تو بچ جانے والے متاثرہ فرد کو چاہیئے کہ وہ ڈپازٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے نیا انفرادی اکاؤنٹ کھولنے کے بعد CRA سے رابطہ کرے۔ جب تک وہ نئے اکاؤنٹ میں پہلی ادائیگی وصول نہ کر لیں اس وقت تک پرانے اکاؤنٹ کو بند نہیں کرنا چاہیئے۔ مزید معلومات
اہم کسی نمائندے کے لیے اجازت نامہ منسوخ کریں
اگر بدسلوکی کرنے والے فرد (یا تو عام قانونی پارٹنر یا شریک حیات) نے پہلے بچ جانے والے متاثرہ فرد کے لیے ٹیکس جمع کروا دیا ہے، تو اسے بچ جانے والے فرد کی جانب سے پہلے دی گئی اجازت کے ذریعے ایک مجاز نمائندہ سمجھا جا سکتا ہے۔ جب تک یہ اجازت منسوخ نہیں ہوتی اس وقت تک مؤثر رہتی ہے۔ اگر یہ لاگو ہوتا ہے تو اس کی تصدیق ضروری ہے اور اس صورت میں، نمائندے کی اجازت آن لائن، فون پر 1-800-959-8281 کے ذریعے منسوخ کریں یا بذریعہ ڈاک (فارم AUT-01X نمائندے کے لیے اجازت منسوخ کریں)
فوائد کے دوبارہ حساب کے لیے علیحدگی (ازدواجی حیثیت میں تبدیلی) کی اطلاع
چونکہ کینیڈا چائلڈ بینیفٹ (CCB) اور GST/HST کی کریڈٹ کی ادائیگیاں خاندان کی کل آمدنی پر مبنی ہوتی ہیں، اس لیے جب بچ جانے والا متاثرہ فرد اپنے بدسلوکی کرنے والے پارٹنر کو چھوڑ دیتا ہے تو حکومتی فوائد میں نمایاں تبدیلی ممکن ہے۔
فوائد کا دوبارہ حساب لگانے کے لیے، بچ جانے والے متاثرہ فرد پر لازم ہے کہ وہ CRA کو ”ازدواجی حیثیت کی تبدیلی“ کی اطلاع دے جو آن لائن یا ڈاک کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔ مزید معلومات
اگرچہ CRA کم از کم 90 دن تک الگ رہنے کے بعد کسی کی ”علیحدگی“ کو قابل قبول سمجھتی ہے، تاہم ایک بچ جانے والے متاثرہ فرد کو تعلق ختم کرنے کے فوراً بعد ہی CRA سے رابطہ کرنا چاہیئے اور ایجنسی کو علیحدگی کی اطلاع دینی چاہیئے۔ اسے علیحدگی ثابت کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، مثال کے طور پر وہ پناہ گاہ سے ایک معاونتی خط حاصل کر سکتی ہے جو یہ بیان کرے کہ بچ جانے والی متاثرہ خاتون اپنے بچوں کے ساتھ مل کر فی الوقت پناہ گاہ میں رہائش پذیر ہے (جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے)۔
90 دنوں کے بعد، بچ جانے والی متاثرہ خاتون یا تو اپنے CRA MyAccount کے ذریعے آن لائن اپنی ازدواجی حیثیت تبدیل کر سکتی ہے یا ایجنسی کو فون کے ذریعے مطلع کر سکتی ہے۔ اس دوران اس کی کسی بھی قسم کی واجب الادا ادائیگیوں کا حساب اس تاریخ کے بعد اگلے مہینے سے حسب سابق شروع کیا جائے گا کہ جس دن اس نے الگ رہنا شروع کیا تھا۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی عورت اپنے پارٹنر کو چھوڑ کر 7 مارچ کو کسی پناہ گاہ میں چلی جاتی ہے، تو CRA علیحدگی کو تسلیم کرنے میں 7 جون تک کا وقت لے گی لیکن اپریل کے بعد سے متعلقہ فوائد کا حساب حسب سابق کیا جائے گا۔ مزید معلومات
ٹیکس فائلنگ:
ہو سکتا ہے کہ بچ جانے والے متاثرین نے کبھی بھی اپنے ذاتی ٹیکسز فائل نہ کیے ہوں یا اس متعلق بہت کم علم رکھتے ہوں۔ مالی کنٹرول کے حصے کے طور پر، زیادہ تر امکان اس بات کا ہے کہ بدسلوکی کرنے والے فرد نے یا تو اپنی طرف سے اپنا ٹیکسز فائل کیے ہوں یا سرے سے کیے ہی نہ ہوں۔
حکومتی فوائد اور کریڈٹس حاصل کرنے کے لیے ٹیکسز ایک ناگزیر تقاضا ہوتے ہیں اور انہیں ہر سال فائل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے چاہے کسی شخص کی کوئی بھی آمدنی نہ ہو۔
بچ جانے والے متاثرین کو چاہیئے کہ وہ اپنی ٹیکس کی حیثیت واضح کرنے اور ممکنہ طور پر غیر موجود معلومات دیکھنے کے لیے CRA سے رابطہ کریں۔ CRA مخصوص صورتحال پر گفتگو کرنے کے لیے بچ جانے والے متاثرہ فرد کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ براہ کرم CRA کو 1-800-387-1193 پر کال کریں۔
مفت ٹیکس کلینکس بھی مدد کی پیشکش کرتے ہیں جس میں بے سہارا لوگوں کو بنا کسی خرچ کے ٹیکس فائل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ی CRA کمیونٹی کا رضاکارانہ انکم ٹیکس پروگرام (انکم ٹیکس کی معاونت – کیوبیک میں رضاکارانہ پروگرام ) کمیونٹی کی تنظیموں اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ مستحق افراد کے ٹیکسز مفت فائل کرنے میں ان کی اعانت کی جا سکے۔ یہ خدمت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتی ہے کہ ہر شخص کو وہ تمام فوائد اور کریڈٹس حاصل ہوں جس کے وہ مستحق ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر ٹیکس کلینکس مارچ اور اپریل کے درمیان کھلتے ہیں، تاہم کئی ایسے بھی ہیں جو پورا سال سروسز پیش کرتے ہیں۔ ایک شخص جس کی سالانہ آمدنی قلیل ہے ($35,000 سے کم، جو سال بہ سال تبدیلی کے تابع ہے) اور ٹیکس کی سادہ حیثیت رکھتا ہے (کمپنی کا مالک نہیں یا کرائے کی جائیداد سے آمدنی حاصل نہیں کر رہا ہے) وہ اہل سمجھا جاتا ہے۔ مفت ٹیکس کلینکس کے متعلق مزید معلومات
>> اپنے علاقے میں مفت ٹیکس کلینک تلاش کریں
رضاکاروں کو کسی شخص کی مدد کے سلسلے میں، درج ذیل معلومات درکار ہوتی ہیں:
- سوشل انشورنس نمبر
- حکومت سے جاری کردہ شناخت
- اگر قابل اطلاق ہو، تو کسی آجر کی جانب سے ٹیکس کی معلومات کی رسیدیں
- کسی قسم کی ممکنہ رسیدیں
بچے اور خاندان کے مالی فوائد اور کریڈٹس:
بچ جانے والا متاثرہ فرد CRA کے فراہم کیے جانے والے درج ذیل کریڈٹس اور فوائد میں سے کسی کا بھی اہل ہو سکتا ہے:
- کینیڈا چائلڈ بینیفٹ (The Canada Child Benefit) (CCB)
- GST/HST کریڈٹ؛
- کینیڈا ورکرز بینیفٹ (the Canada worker’s benefit)؛
- ڈس ایبلٹی ٹیکس کریڈٹ (the disability tax credit) (DTC) اور
- چائلڈ ڈس ایبلٹی بینیفٹ (the child disability benefit)
ذیل کا حصہ ممکنہ فوائد اور کریڈٹس کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرتا ہے۔ مزید کسی بھی معلومات کے لیے، براہِ کرم CRA سے براہِ راست رابطہ کریں۔ مزید معلومات
اس کے علاوہ، پراسپر کینیڈا (Prosper Canada) کا Benefit Wayfinder نامی ٹول ان فوائد کی شناخت کرنے کا ایک آسان طریقہ پیش کرتا ہے جن کے لیے بچ جانے والا متاثرہ فرد اہل ہو سکتا ہے۔
(وفاقی) کینیڈا چائلڈ بینیفٹ:
. کینیڈا چائلڈ بینیفٹ (CCB) ایک ماہانہ ٹیکس فری ادائیگی ہے جو بچوں (18 سال سے کم عمر) کی پرورش کے اخراجات کی مد میں اہل خاندانوں کی مدد کرنے کے لیے ہے۔ CCB کے لیے درخواست دیتے وقت، بچہ کسی بھی قسم کے صوبائی اور علاقائی پروگراموں کے لیے خودکار طور پر رجسٹر ہو جائے گا (سوائے کیوبیک کے جس کے لیے والدین کو الگ سے درخواست دینا ہو گی)۔
CCB کینیڈین ریونیو ایجنسی (CRA) کی زیر نگرانی کام کرتا ہے اور اس کی درخواست اسے دینی چاہیئے جو بچے کی نگہداشت اور پرورش کا بنیادی ذمہ دار ہے۔ اگر پناہ گاہ میں کسی خاتون کے ساتھ اس کے کم عمر بچے بھی شامل ہیں، تو وہ CCB حاصل کر سکے گی۔ رقم کا سالانہ حساب جولائی میں سالانہ ٹیکس گوشواروں میں فراہم کردہ کل خاندانی آمدنی سے متعلق معلومات کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ اس لیے اگر کسی شخص کی کوئی آمدن بھی نہیں، تب بھی اس کو بہرصورت اپنے ٹیکسز فائل کرنے چاہیئیں۔
اگر بچ جانے والا متاثرہ فرد اس ضمن میں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے کہ آیا اس نے کبھی ادائیگیاں وصول کی ہیں یا وہ اہل ہے، تو اسے CRA سے تصدیق کروا لینی چاہیئے۔ وہ ماضی میں 10 سال پہلے تک کی حسب سابق ادائیگیاں وصول کرنے کی درخواست دے سکتی ہے۔
پہلی مرتبہ درخواست دینے کا کیا طریقہ ہے
اگر کسی شخص نے پہلے CCB حاصل نہیں کیا ہے، تو بچ جانے والا متاثرہ فرد اپنے پارٹنر کی رضامندی یا دستخط کے بغیر CCB کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔
صوبائی اور علاقائی چائلڈ بینیفٹ پروگرامز:
صوبائی اور علاقائی چائلڈ بینیفٹ پروگرامز کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ CRA اہلیت کا تعین کرنے کے لیے CCB کی درخواست اور تازہ ترین ٹیکس ریٹرنز سے حاصل کردہ معلومات کو استعمال کرتا ہے۔ اگر CCB ادائیگیوں کے لیے براہ راست ڈپازٹ سیٹ اپ کیا گیا ہے، تو صوبائی اور علاقائی ادائیگیاں ایک ہی اکاؤنٹ میں جمع کی جائیں گی۔
درج ذیل لنکس سے مزید معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں:
کیوبیک
اگر کوئی متاثرہ زندہ بچ جانے والا کیوبیک میں رہتا ہے، تو اسے صوبائی فیملی الاؤنس کے لیے اپنی درخواست براہ راست Retraite Québec کے پاس فائل کرنی چاہیے کیونکہ یہ پروگرام CRA کے زیر انتظام نہیں ہے۔ مزید تلاش کرو.
- Quebec family allowance (not administered by CRA)
برٹش کولمبیا
نیو برنسوک
نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور
شمال مغربی ٹیری ٹوریز
نووا سکوشیا
نوناوت
انٹاریو
یوکون
GST/HST کریڈٹ:
گڈز اینڈ سروسز ٹیکس/ ہارمونائزڈ سیلز ٹیکس (GST/HST) کریڈٹ ایک سہ ماہی ٹیکس فری ادائیگی ہے جو کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو GST یا HST کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ اس میں صوبائی اور علاقائی پروگراموں سے حاصل ہونے والی کسی قسم کی ادائیگیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر، جو بھی فرد ہر سال ٹیکس فائل کرتا/کرتی ہے اگر وہ اہل ہوا/ہوئی تو اسے خودکار طور پر GST/HST کریڈٹ مل جائے گا۔ خاندان کی مجموعی آمدن کی بنیاد پر، بچ جانے والا متاثرہ فرد ایک شخص کے لیے $451 اور اپنے ساتھ رہائش پذیر 19 سال سے کم عمر ہر بچے کے لیے $155 تک کی رقم حاصل کر سکتا ہے۔
اگر کوئی فرد پہلے ہی کینیڈا چائلڈ بینیفٹ (CCB) کے لیے درخواست دے چکا ہو، تو ہو سکتا ہے وہ اس فرد پہلے سے ہی GST/HST کریڈٹ سے بچے کا حصہ حاصل کر چکا ہو۔ مزید تفصیلات اور معلومات
کینیڈا ورکرز بینیفٹ (CANADA WORKERS BENEFIT) (CWB):
19 یا اس سے زیادہ عمر کا حامل بچ جانے والا متاثرہ فرد جو کام سے آمدنی کماتا ہے، وہ کینیڈا ورکرز بینیفٹ (CWB) کا بھی اہل ہو سکتا ہے۔ یہ افراد کے لیے $1,395 CAD اور خاندانوں کے لیے $2,403 CAD کی زیادہ سے زیادہ بنیادی رقم کے ریٹرنز پر سالانہ ٹیکس کریڈٹ ہے۔ $32,244 سے زیادہ مالیت پر مشتمل کل آمدنی والے افراد اور $42,197 سے زیادہ مالیت پر مشتمل کل آمدنی کے حامل خاندان بنیادی رقم کے اہل نہیں ہیں [نوٹ: یہ جنوری 2023 تک کا اسٹیٹس ہے]۔
CWB کی متوقع قابل دعویٰ رقم کے زیادہ سے زیادہ 50% حصے کی پیشگی ادائیگیوں کے لیے درخواست کا امکان بھی موجود ہے۔ بچ جانے والے متاثرہ فرد کو پیشگی ادائیگیوں کی درخواست دینے کے لیے فارم RC201نیز کینیڈا ورکرز بینیفٹ کی پیشگی ادائیگیوں کی درخواست مکمل کرنے اور اسے 1 جنوری کے بعد اور 31 اگست سے پہلے کسی بھی وقت سڈبری ٹیکس سینٹر کو بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ CWB ادائیگی کا کوئی بھی بقیہ حصہ پھر اگلے ریٹرن پر ادا کر دیا جائے گا۔ مزید تفصیلات اور معلومات
ڈس ایبلٹی ٹیکس کریڈٹ (DTC):
ڈس ایبلٹی ٹیکس کریڈٹ (DTC) جسمانی یا ذہنی معذوری کے حامل لوگوں کے لیے ناقابل واپسی ٹیکس کریڈٹ ہے جو کچھ اخراجات کی تلافی کرتا ہے اور انکم ٹیکسز کو کم کرتا ہے۔
DTC کے حصول میں بنیادی طور پر دو مراحل شامل ہیں:
- ایک ایسے میڈیکل پریکٹیشنر کے ساتھ کریڈٹ کے لیے درخواست دینا جو معذوری کی نوعیت اور اثرات کی تصدیق کرتا ہے
- ٹیکس ریٹرن پر کریڈٹ کا دعویٰ کرنا
اہلیت اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے متعلق مزید معلومات یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
چائلڈ ڈس ایبلٹی بینیفٹ (CDB):
چائلڈ ڈس ایبلٹی بینیفٹ (CDB) ان خاندانوں کے لیے ایک ماہانہ ٹیکس فری ادائیگی ہے جن کے چھوٹے بچے جسمانی اور ذہنی افعال میں سنگین اور طویل معذوری کا شکار ہیں۔
اگر کسی بچے کے والد/والدہ کینیڈا چائلڈ بینیفٹ (CCB) کے لیے اہل ہیں اور بچہ ڈس ایبلٹی ٹیکس کریڈٹ (DTC) کا اہل ہے، تو ان میں سے کوئی CDB کے لیے بھی اہل ہوتا ہے۔ اگر بچ جانے والا متاثرہ فرد پہلے ہی CCB حاصل کر رہا ہے اور بچہ DTC کا اہل ہے، تو چائلڈ ڈس ایبلٹی بینیفٹ حاصل کرنے کے لیے الگ درخواست دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسے خودکار طور پر ادائیگی موصول ہو جائے گی۔ مزید معلومات
Enter your PIN
ڈهونڈنا

Trending Interiors: beige tones

Family Style Jollof Rice for your next gathering
Easy To-Go Breakfast

Fun DIY Packaging for your next big event

10 MUST TRY recipes for a gathering with friends

Top travel destinations for backpackers

EASY: Follow Along Sweater Pattern

Cozy Chunky Knits Catalogue
DIY Event Decor: Beginner

Minimalism Decor Trend 2023
Couches for every type of living room