لغت
- دیوالیہ پن: دیوالیہ ہونے کی حالت۔ جب کوئی شخص یا کاروباری ادارہ اپنے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی یا اپنے مالی فرائض پورا کرنے سے قاصر ہوتا ہے تو اس صورت میں ایک قانونی کارروائی کا آغاز کیا جاتا ہے جسے دیوالیہ پن کہتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کو ایک نئے آغاز کی پیشکش کر سکتا ہے جو اپنے بلز کی مزید ادائیگی سے قاصر ہیں لیکن اس کے کچھ سنگین مضمرات میں اس شخص کے کریڈٹ اسکور کا نقصان شامل ہے۔
- کفیل: خاندان کا ایسا رکن جس کی کمائیاں خاندان کی آمدن یا مالی معاونت کا بنیادی یا واحد ذریعہ ہوتی ہیں
- کینیڈا چائلڈ بینیفٹ (CCB): ماہانہ ٹیکس فری ادائیگی جو وفاقی حکومت بچوں (18 سال سے کم عمر) کی پرورش کے اخراجات کی مد میں اہل خاندانوں کی مدد کرنے کے لیے فراہم کرتی ہے۔ اگر بچ جانے والا متاثرہ فرد کیوبیک میں رہتا ہے، تو اسے صوبائی فیملی الاؤنس کے لیے اپنی درخواست براہ راست Retraite Québec کے پاس درج کروانی چاہیے کیونکہ یہ پروگرام CRA کے زیر انتظام نہیں ہے۔
- چائلڈ ڈس ایبلٹی بینیفٹ (CDB): وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ان خاندانوں کے لیے ایک ماہانہ ٹیکس فری ادائیگی جن کے چھوٹے بچے جسمانی اور ذہنی افعال میں سنگین اور طویل معذوری کا شکار ہوتے ہیں۔
- کینیڈا ورکرز بینیفٹ (CWB): یہ افراد کے لیے $1,395 CAD اور خاندانوں کے لیے $2,403 CAD کی زیادہ سے زیادہ بنیادی رقم کے کسی فرد کے ریٹرن پر سالانہ ٹیکس کریڈٹ ہے جس کی پیشکش وفاقی حکومت کرتی ہے۔
- جبری قرضہ: جبری قرضے سے مراد ایسا قرض ہے جو بدسلوکی کرنے والا فرد دھمکی، طاقت یا دھوکہ دہی کے ذریعے معاشی استحصال یا گھریلو تشدد کے شکار فرد کے نام پر حاصل کرتا ہے۔ یہ جبری کنٹرول، شناختی چوری اور معاشی استحصال کی ایک شکل ہے۔ آپ کے نام پر قرض، رہن یا کریڈٹ کارڈ لینا یا آپ کے علم یا اجازت کے بغیر آہ کا کریڈٹ کارڈ استعمال کرنا، آپ کو ایسی حالت میں رکھنا جہاں آپ کی رضامندی کے خلاف آپ مقروض ہوں، اس کی چند مثالیں ہیں۔
- کمیونٹی کا رضاکارانہ انکم ٹیکس پروگرام (CVITP): کمیونٹی کی تنظیمیں ایسے مفت ٹیکس کلینکس کی میزبانی کرتی ہیں جہاں رضاکار افراد قلیل آمدن کے حامل افراد اور آسان ٹیکس کی صورتحال کے لیے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے ہیں۔
- قرض: قرض سے مراد کوئی ایسی چیز ہے جو ایک شخص نے دوسرے کو ادا کرنی ہو۔ اگرچہ قرض کی مختلف صورتیں ہو سکتی ہیں، لیکن عام طور پر اس سے مراد واجب الادا رقم ہے۔ یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں کسی حاصل شدہ چیز کے بدلے میں کسی شخص یا کسی چیز کو ادائیگی یا دوبارہ ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔
- ڈس ایبلٹی ٹیکس کریڈٹ (DTC):جسمانی یا ذہنی معذوری کے حامل لوگوں کے لیے وفاقی حکومت کا پیش کردہ ناقابل واپسی ٹیکس کریڈٹ ہے جو کچھ اخراجات کی تلافی کرتا ہے اور انکم ٹیکسز کو کم کرتا ہے۔
- گھریلو تشدد (also known as ”نجی پارٹنر کا جبر“ یا IPV بھی کہلاتا ہے: یہ وہ پرتشدد یا بدسلوکی پر مبنی رویہ ہے جس کا مظاہرہ خاندان یا گھر کا ایک فرد دوسرے کے خلاف کرتا ہے۔ گھریلو تشدد یا IPV میں درج ذیل شامل ہو سکتے ہیں:
- جسمانی استحصال: جسمانی طاقت کا دانستہ یا دھمکی آمیز استعمال، جس میں دھکیلنا، مارنا، کاٹنا، گھونسہ مارنا، تھپڑ مارنا، دھکا دینا، گلا گھونٹنا شامل ہیں
- مجرمانہ ہراسانی (جسے تعاقب کرنا بھی کہا جاتا ہے): ایسا متواتر رویہ جو کسی شخص کی حفاظت یا کسی عزیز کی حفاظت کے لیے خوف پیدا کرتا ہے۔ متواتر رویے میں دھمکیاں دینا، نازیبا فون کالز، تعاقب کرنا، دیکھنا، ٹریک کرنا، انٹرنیٹ پر رابطہ کرنا، بشمول ٹیکسٹس یا ای میل پیغامات کے ذریعے رابطہ شامل ہوسکتا ہے۔
- جنسی استحصال: رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنا، جنسی تعلقات سے انکار کرنے پر سزا کی دھمکیاں، کسی کو فحش مواد دیکھنے یا اسے بنانے میں حصہ لینے کے لیے مجبور کرنا، جنسی طور پر توہین آمیز زبان، اور تحقیر آمیز جنسی تبصرے
- جذباتی /نفسیاتی استحصال: توہین، تحقیر، مسلسل تذلیل، دھمکنا، نقصان پہنچانے کی دھمکیاں، بچوں کو لے جانے کی دھمکیاں، پالتو جانوروں کو نقصان پہنچانا یا نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا
- مالی استحصال: مالیات کو کنٹرول کرنا، پیسے چھین لینا، یا کسی کو جبری طور پر مقروض بنانا
- معاشی استحصالمالی استحصال کے علاوہ پناہ گاہ، خوراک، آمدورفت، اور کام سمیت دیگر وسائل تک رسائی کو کنٹرول کرنا۔ معاشی استحصال اور مالی استحصال میں یکساں رویے شامل ہیں، لیکن مالی استحصال کو معاشی استحصال کی ذیلی قسم سمجھنا مفید ہو سکتا ہے۔ معاشی استحصال میں وہ تمام مختلف طریقے شامل ہیں جن میں بدسلوکی کرنے والا فرد متاثرہ شخص کے مالی حالات بشمول روزگار اور رہائش کو کنٹرول سکتا ہے۔
- روحانی استحصال: کسی پارٹنر کا استحصال کرنے، غالب ہونے یا کنٹرول کرنے کے لیے ان کے روحانی نظریات کو استعمال کرنا
- تولیدی جبر:تولیدی فیصلوں، حمل کے نتائج اور/یا صحت کی سروسز تک رسائی کو کنٹرول کرنا
- جبری کنٹرول: pیہ اس قسم کے استحصال اور کنٹرول کے نمونے ہیں جو خوف یا دہشت کو جنم دیتے ہیں، ان میں جبر (رویے کو تبدیل کرنے کے لیے طاقت یا دھمکیوں کا استعمال) اور کنٹرول (پارٹنر کے رویے اور فیصلوں انضباط اور ان پر غلبہ حاصل کرنا، انہیں دوستوں اور خاندان سے الگ تھلگ کرنا، اور ملازمتوں، تعلیم، یا طبی نگہداشت جیسے وسائل تک ان کی رسائی کو محدود کرنا) شامل ہیں
- ٹیکنالوجی سے سہولت یافتہ تشدد (جسے سائبر تشدد یا سائبر استحصال بھی کہا جاتا ہے) : اس سے مراد مشاہدہ اور کسی شخص کو سننا، ان کے مقام کو ٹریک کرنا، خوفزدہ کرنے، دھمکی دینے یا اس شخص کی تذلیل سمیت کسی بھی قسم کے ورچوئل یا ذاتی نقصان کی سہولت کاری کے لیے ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے
- GST/HST کریڈٹ: گڈز اینڈ سروسز ٹیکس/ ہارمونائزڈ سیلز ٹیکس (GST/HST) کریڈٹ وفاقی حکومت کی جانب سے پیشکش کردہ ایک سہ ماہی ٹیکس فری ادائیگی ہے جو کم آمدنی والے افراد اور خاندانوں کو GST یا HST کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
- غربت: اس سے مراد کم آمدنی اور ”سماجی علیحدگی“ کے دیگر پہلوؤں جیسے کہ کمیونٹی کی شمولیت، ضروری اشیاء اور سروسز تک رسائی، موزوں رہائش، اور صحت و بہبود کے درمیان سنگم ہے۔
دیگر ممالک کے برعکس، کینیڈا میں کوئی باضابطہ، حکومتی منظور شدہ خط غربت موجود نہیں۔ کینیڈا غربت کا اندازہ لگانے اور سمجھنے کے لیے درج ذیل تین اشارے (کم آمدنی کی حدود، مارکیٹ باسکٹ کا پیمانہ، کم آمدنی کا پیمانہ) استعمال کرتا ہے::
-
- کم آمدنی کی حدود: کم آمدنی کی حدود سے مراد آمدن کی ایسی انتہائی حدیں ہیں جس سے نیچے ایک متوسط خاندان کے مقابلے میں کسی خاندان کی آمدنی کا بیشتر حصہ اس کی خوراک، رہائش اور لباس جیسی ضروریات پر خرچ ہو جائے۔ ایک خاندان کو اس صورت میں کم آمدنی کا حامل تصور کیا جاتا ہے جب وہ ان ضروریات پر متوسط خاندان کی نسبت 20 شرح فیصدی پوائنٹس زیادہ خرچ کرتا ہے۔ یہ کم آمدنی کا ایک نسبتی پیمانہ ہے۔
- مارکیٹ باسکٹ کا پیمانہ: مارکیٹ باسکٹ کے پیمانے سے مراد بنیادی معیار زندگی کی نمائندگی کرنے والی اشیاء اور سروسز کے مخصوص مجموعے کی بنیاد پر کم آمدنی ہے۔ اگر کوئی خاندان اپنی کمیونٹی میں یہ مخصوص اشیاء اور سروسز خریدنے کے لیے معقول رقم کا مالک نہ ہو تو اسے کم آمدنی کا حامل تصور کیا جاتا ہے۔ یہ کم آمدنی کا ایک مطلق پیمانہ ہے۔
- کم آمدنی کا پیمانہ: کم آمدنی کا پیمانہ کسی آمدنی کو اس صورت میں قلیل قرار دیتا ہے جب وہ آمدن کے مقررہ شرح فیصدی حصے سے کم ہو۔ کسی گھرانے کی آمدنی اس صورت میں قلیل تصور کی جاتی ہے جب اس کی آمدن اوسط گھرانوں کی آمدنیوں کی نسبت 50% سے کم ہو۔ لہٰذا، یہ کم آمدنی کا ایک نسبتی پیمانہ ہے۔
- بے گھری: : اس سے مراد گھر یا مستقل رہائشی جگہ نہ ہونے کی عارضی یا مستقل حالت ہے۔ کینیڈا میں، ”بے گھری“ سے مراد ”ایسی صورتحال ہے جب کسی فرد، خاندان، یا کمیونٹی کے پاس مستحکم، محفوظ، مستقل، معقول رہائش، یا اسے حاصل کرنے کے فوری ممکنہ ذرائع اور صلاحیت“ موجود نہ ہوں
- سقم: ایک ایسا تکنیکی پہلو جس کو استعمال کرتے ہوئے کوئی شخص کسی خاص سرگرمی کے ذریعے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی درمیانی راہ یا حل نکالنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ ٹیکسز اور ٹیکسز کی ادائیگیوں سے بچنے میں کچھ عمومی سقم موجود ہیں، اس کے علاوہ سیاسی عطیات جیسے سیاسی مسائل بھی موجود ہیں۔
- حفاظتی حکم نامہ: ایسا عدالتی حکم نامہ جو کوئی جج ایک شخص کو دوسرے سے محفوظ رہنے میں مدد کے لیے جاری کرتا ہے۔ ایک حفاظتی حکم نامہ ان شرائط کی فہرست بیان کرتا ہے جن کی پابندی ایک نامزد شخص یا بدسلوکی کرنے والے فرد کو کرنی چاہیئے، ان میں یہ شرط شامل ہو سکتی ہے کہ مذکورہ شخص کا تحفظ یافتہ فرد، اس کے بچوں اور/یا رشتہ داروں سے کوئی رابطہ نہ ہو، یا بہت کم رابطہ ہو
- نفسیاتی جنگ: : ایسے نفسیاتی حربے جو کسی شخص کے اختیار کو محدود کرنے یا اس میں خوف اور صدمے کی کیفیت کو اجاگر کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں تاکہ وہ بدسلوکی میں ملوث فرد یا گروپ کے تقاضوں کی تعمیل کرتا رہے
- پارٹنر: کسی جوڑے کا ایک رکن؛ وہ شخص جس کے ساتھ کوئی نجی تعلق رکھتا ہے، ازدواجی شراکت داری، شادی، عام قانون کے تحت شراکت داری
- کیوبک انکم ٹیکس کی امداد – رضاکار پروگرام: ایک ایسا پروگرام جو سینکڑوں کمیونٹی تنظیموں اور رضاکاروں کو ان لوگوں کی مدد کے لیے مدعو کرتا ہے جنہیں انکم ٹیکس ریٹرنز مکمل کرنے میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے اور جو کسی پیشہ ور شخص کی سروسز حاصل کرنے کے متحمل نہیں ہوتے۔ یہ پروگرام مشترکہ طور پر کینیڈا ریونیو ایجنسی اور ریونیو کیوبیک کے زیر انتظام ہے۔
- خفیہ ادائیگی : اس سے مراد غیر دستاویزی طریقے سے اجرت کی رقوم یا ادائیگی موصول کرنا ہے، جو عام طور پر نقد ہوتی ہے، اور اس میں باضابطہ رسیدیں، حکومت کو رپورٹ کرنا یا ٹیکسز کی ودہولڈنگ یا ادائیگی شامل نہیں ہوتی۔ یہ عام طور پر، مگر بلا تحدید، کم مہارت یا مزدوری کی حامل ملازمتوں (یعنی ویٹریسنگ، ہاؤس کیپنگ، دستی مزدوری) سے منسلک ہوتی ہے اور عموماً ان لوگوں کو رہائشی ملک میں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہوتی
Enter your PIN
ڈهونڈنا

Trending Interiors: beige tones

Family Style Jollof Rice for your next gathering
Easy To-Go Breakfast

Fun DIY Packaging for your next big event

10 MUST TRY recipes for a gathering with friends

Top travel destinations for backpackers

EASY: Follow Along Sweater Pattern

Cozy Chunky Knits Catalogue
DIY Event Decor: Beginner

Minimalism Decor Trend 2023
Couches for every type of living room