جائے کار پر تحفظ
کینیڈین مرکز برائے پیشہ وارانہ صحت اور تحفظ کے مطابق جب خاندانی تشدد یا گھریلو تشدد کام کی جگہ تک متاثرہ فرد کے ساتھ رہتا ہے، تو وہ جائے کار کا مسئلہ بن جاتا ہے۔ پورے کینیڈا میں، اس بات کو یقینی بنانا آجر کا فرض ہے کہ ملازمین کے پاس تشدد سے تحفظ سمیت ایک محفوظ اور صحت افزاء جائے کار موجود ہے۔ اگر یہ محفوظ، دستیاب اور مناسب ہے، تو درج ذیل کو مد نظر رکھیں:
- اپنی انتظامیہ یا HR سے (اگر آپ مطمئن اور محفوظ محسوس کرتے ہیں) اپنے ساتھ بدسلوکی کرنے والے فرد کی صورتحال کے بارے میں گفتگو کریں تاکہ حفاظتی منصوبہ تیار کرنے میں مدد مل سکے۔
- اپنے سپروائزر اور کمپنی کی سکیورٹی کو اپنے حفاظتی حکم نامے کی ایک کاپی فراہم کریں (اگر آپ کے پاس یہ موجود ہو)۔
- آجر کی سکیورٹی اور استقبالیے پر موجود لوگوں کو اپنے پارٹنر کی تصویر فراہم کریں۔
- سکیورٹی سے مطالبہ کریں کہ آپ کو پارکنگ لاٹ یا عوامی ذریعہ آمدورفت سے بحفاظت لائیں اور اس تک لے جائیں۔
- اپنی ٹیلی فون کالز کو اسکرین کریں۔
- اپنے کام کے شیڈول اور جائے کار تک آنے اور واپس جانے کی سفری ترتیبات کو تبدیل کرنے پر غور کریں۔
- اگر آپ قانونی سسٹم استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں، تو دھمکی آمیز ای میلز، وائس میلز، خطوط اور گفٹس کو محفوظ کریں۔ یہ اس بات کو ثابت کرنے میں مدد فراہم کرے گا کہ آپ کا پارٹنر یا سابقہ پارٹنر حکم نامے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
- اس بات کی درخواست کریں کہ اگر ممکن ہو تو آپ کی جائے کار کو زیادہ محفوظ علاقے یا کسی دوسری سائٹ میں منتقل کر دیا جائے۔
- اپنی مقامی گھریلو تشدد کی پناہ گاہوں سے عطیہ کردہ سیل فون حاصل کریں۔ یہ آپ کو ایک اور طریقہ فراہم کرے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر آپ ہنگامی سروسز یا مدد سے رابطہ کر سکیں۔ اس مشکل وقت میں محفوظ رہنا انتہائی اہم ہے۔
Enter your PIN
ڈهونڈنا

Trending Interiors: beige tones

Family Style Jollof Rice for your next gathering
Easy To-Go Breakfast

Fun DIY Packaging for your next big event

10 MUST TRY recipes for a gathering with friends

Top travel destinations for backpackers

EASY: Follow Along Sweater Pattern

Cozy Chunky Knits Catalogue
DIY Event Decor: Beginner

Minimalism Decor Trend 2023
Couches for every type of living room