حفاظت

فی الوقت تعلق میں ہیں:

  • اگر آپ تعلق ختم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو اندازہ لگائیں کہ آپ کے اکیلے رہنے میں کتنا خرچ آئے گا اور کسی محفوظ جگہ پر اپنے کچھ پیسے بچانا شروع کر دیں، چاہے یہ ایک وقت میں صرف چند ڈالر ہی کیوں نہ ہوں۔
  • Equifax یا TransUnion کے ذریعے ان کی کریڈٹ رپورٹ کی ایک کاپی آن لائن حاصل کریں اور باقاعدگی سے ان کے کریڈٹ کی نگرانی کرنے کی کوشش کریں۔
  • اگر آپ نے ابھی تک تعلق برقرار رکھا ہوا ہے تو یوٹیلٹی کمپنیوں (بجلی، پانی)، سیل فون فراہم کنندگان، اور مالیاتی اداروں کو کال کریں تاکہ پن کوڈز اور پاس ورڈز کے ساتھ ان کی نجی مالیاتی معلومات محفوظ بنا سکیں۔ یہ امر ضروری ہے کہ ان کمپنیوں سے اپنی شناخت کی ایسے شناخت کاران استعمال کرتے ہوئے تصدیق کرنے کا کہا جائے جو سوشل انشورنس نمبر (SIN)، تاریخ پیدائش یا والدہ کے درمیانی نام کے علاوہ ہوں، دوسرے لفظوں میں، ایسی چیزیں جن کے متعلق بدسلوکی کرنے والا شخص لاعلم ہو یا رسائی حاصل نہ کر سکے۔
  • اپنے صوبے یا رہائشی علاقے میں دستیاب اختیارات پر بات کرنے کے لیے متاثرہ فرد کی سروسز یا قریبی ساتھی کے تشدد کے لیے وسائل سے رابطہ کریں۔
  • اپنے خاندان کے اہم ریکارڈز اور دستاویزات کی کاپیز کے ساتھ ہنگامی انخلاء کا باکس تیار کریں۔
  • گاڑی اور گھر کی چابیوں کی کاپیز، اضافی رقم اور ہنگامی فون نمبرز کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔
  • اگر آپ گھریلو تشدد کے مسائل کے متعلق جاننے یا مالی آزادی کو دوبارہ حاصل کرنے کے طریقے سے متعلق تحقیق کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں، تو یقینی بنائیں کہ آپ کا بدسلوکی کرنے والا فرد آپ کی سرگرمیوں کا سراغ نہیں لگا سکتا۔
  • مالیاتی انوینٹری لیں، اثاثوں اور واجبات کی فہرست بنائیں۔

تعلق ختم کرتے وقت

بدسلوکی پر مبنی تعلق ختم کرتے وقت، آپ کو درج ذیل امور انجام دینے پر توجہ دینی چاہیئے:

ضروری دستاویزات یا فوٹو کاپیز جمع کریں

  • بچ جانے والے متاثرہ فرد یا کسی بچے کے I.D. دستاویزات جیسے کہ پاسپورٹس، پیدائش کے سرٹیفکیٹس، اسٹیٹس کارڈز، اور امیگریشن کے کاغذات (مستقل رہائشی کارڈ، ملازمتی اجازت نامہ)۔ اگر آپ اصل کاپیاں حاصل نہیں کر سکتے ہیں، تو ID کے 2 حصوں کی فوٹو کاپیاں حاصل کرنے کی کوشش کریں
  • شادی کا سرٹیفیکیٹ
  • ڈرائیور کا لائسنس، رجسٹریشن، انشورنس
  • سوشل انشورنس نمبر (SIN) کارڈ

I.D. کے دونوں حصوں کی کم از کم ایک کاپی بہت سے انتظامی امور کے لیے ایک لازمی ضرورت ہے جیسے کہ بینک اکاؤنٹ کھولنا، اور کسی بھی قسم کے مالی فوائد، کریڈٹس، اور کریڈٹ رپورٹس کے لیے درخواست دینا۔

اگر بچ جانے والے متاثرہ فرد کے لیے I.D. حاصل کرنا محفوظ نہ ہو، تو اصل کی فوٹو کاپیز یا اسنیپ شاٹس مفید ہوں گی۔ اپنا سوشل انشورنس نمبر (SIN) زبانی یاد رکھنا بھی مفید ہوتا ہے۔

اضافی تجاویز

  • ایسے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز استعمال کرنے سے گریز کریں جن سے بدسلوکی کرنے والا شخص آپ کے پتے کا سراغ لگا سکے
  • اپنے ذاتی اور مالیاتی ریکارڈز کو کسی محفوظ جگہ پر رکھیں۔ کسی بھروسہ مند دوست، رشتہ دار، یا ایسے بینک کے حفاظتی ڈپازٹ باکس میں کاپیز رکھوا دیں جس تک آپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے فرد کی رسائی نہیں ہے۔
  • اگر آپ کا ساتھی رقم کو کنٹرول کرتا ہے، تو اس کی آمدنی، مالیاتی جائیداد، حقیقی جائیداد اور قرضوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے طریقے تلاش کریں۔

مالیاتی معلومات اکٹھی کرنا

  • کسی بھی قسم کے ڈیبٹ کارڈز، کریڈٹ کارڈز، اور چیک بکس
  • بینک اسٹیٹمنٹس، اور مالیاتی پراڈکٹس جیسے رہن، مشترکہ لائنز آف کریڈٹ، اور دیگر قرضوں کی اسٹیٹمنٹس (یا اگر دوسری صورت میں ایسا کرنا محفوظ نہیں ہے، تو صرف اس بینک کا نام یاد رکھیں جسے بدسلوکی کرنے والا فرد اپنے مالی اثاثوں کے لیے استعمال کرتا ہے)
  • اگر مالی دستاویزات یا بینک اسٹیٹمنٹس کی کاپیاں بنانا محفوظ امر نہیں ہے، تو آپ کے لیے بینکس، انشورنس کمپنیز، یوٹیلیٹی کمپنیز وغیرہ کی جانب سے آنے والی ڈاک کو نوٹ کرنا اور ان کو یاد رکھنے کا عمل پہلے سے ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
  • دستاویز سازی کریں کہ آپ کس طرح سے فنڈز خرچ کر رہے ہیں، اور رسیدیں سنبھال کر رکھیں، کیونکہ آپ سے بعد میں کسی بھی تاریخ پر اس کی توثیق کے لیے کہا جا سکتا ہے۔
  • جب آپ روانہ ہوں تو، اپنے تمام قانونی، طبی، اور مالیاتی دستاویزات کی ایک کاپی محفوظ کریں، بشمول بینک اسٹیٹمنٹس؛ ان سے بعد میں آپ کے لیے اپنے اکاؤنٹس کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
  • ان مالیاتی اداروں کو کال کریں جن کے ساتھ آپ بینک کرتے ہیں، اور اس بات کو سمجھیں کہ آیا آپ کے نام پر کوئی مشترکہ اکاؤنٹس تو نہیں۔ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ آیا آپ دوسرے شخص کی اجازت کے بغیر مشترکہ اکاؤںٹ سے اپنا نام ہٹا سکتے ہیں۔
    • اگر آپ دوسرے شخص کے بغیر اپنا نام ہٹانے کے قابل ہیں، تو اپنے مالیاتی ادارے کی مدد سے اپنے پارٹنر کے ساتھ جو بھی مشترکہ اکاؤنٹس ہیں ان سے اپنا نام ہٹا دیں۔
    • اگر آپ کو خارج ہوتے وقت اپنے پارٹنر کے دستخط حاصل کرنے کی ضرورت ہے، تو کوئی کارروائی نہ کریں، اور اپنے مالیاتی ادارے سے کہیں کہ وہ اس کوشش کو خفیہ رکھے، اور آپ کے پارٹنر کو اس کی اطلاع نہ دیں۔

اگر آپ کے پاس انفرادی بینک اکاؤںٹ موجود ہے

  • اپنے موجودہ بینک کے بجائے کسی مختلف بینک میں ایک نیا بینک اکاؤںٹ کھولیں۔ آن لائن اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کے پارٹنر کے پاس آپ کا اکاؤنٹ نمبر یا پن موجود ہو سکتا ہے۔
  • ایک بار جب آپ نیا اکاؤنٹ کھول لیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو موصول ہونے والی کسی بھی قسم کی ادائیگیوں کے لیے براہ راست ڈپازٹ کی معلومات کو تبدیل کرنا ہو گا – مثال کے طور پر، کینیڈین چائلڈ ٹیکس کریڈٹ۔

 

اگر آپ کے پاس اپنا ذاتی بینک اکاؤںٹ موجود نہیں

  • اور ممکن ہو تو، نیا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے اپنے پارٹنر والے بینک سے کسی مختلف بینک سے رابطہ کریں۔
  • ایک مرتبہ جب یہ ہو جائے، تو براہ راست ڈپازٹ کی تمام معلومات اور اپنے پارٹنر کی رسائی کے حامل اکاؤنٹس کے لیے پن نمبرز کو تبدیل کر دیں۔

مالیات کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات

  • ایک ایسے پاس ورڈ کے ساتھ نیا ای میل ایڈریس سیٹ اپ کریں جو پہلے کبھی استعمال نہیں کیا گیا تھا اور فون، بینک اکاؤنٹس اور کسی بھی قسم کے دوسرے ذاتی اکاؤنٹس کے ان پن نمبرز یا پاس ورڈز کو تبدیل کریں جن تک بدسلوکی کرنے والا فرد رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
  • اپنے تمام ذاتی بینک، کینیڈا ریونیو ایجنسی کے اکاؤنٹس، یا دیگر مالیاتی اکاؤنٹس (اس میں فون، انٹرنیٹ، یوٹیلیٹیز شامل ہیں) پر پن اور پاس ورڈز تبدیل کریں۔
  • تعلق ختم کرنے کے فوراً بعد تمام مشترکہ فنڈز میں سے نصف تک حصہ لے لیں، اور اگر ایک یا زیادہ بچوں کی کفالت کر رہے ہوں تو مشترکہ فنڈز کا 75% تک حصہ لے لیں۔

اپنی علیحدگی کی مالی تفصیلات کو حتمی شکل دینے میں اپنی معاونت کے لیے کسی وکیل سے رابطہ کریں۔ قانونی دیکھیں۔

Enter your PIN

ڈهونڈنا

Trending Interiors: beige tones

Family Style Jollof Rice for your next gathering

Easy To-Go Breakfast

Fun DIY Packaging for your next big event

10 MUST TRY recipes for a gathering with friends

Top travel destinations for backpackers

EASY: Follow Along Sweater Pattern

Cozy Chunky Knits Catalogue

DIY Event Decor: Beginner

Minimalism Decor Trend 2023

Couches for every type of living room